ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی سالانہ تقریب 13 جنوری 2020ء کو ہوگی صدارت الطا ف احمد بھٹ کریں گے

ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی سالانہ تقریب 13 جنوری 2020ء کو ہوگی صدارت ...
 ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی سالانہ تقریب 13 جنوری 2020ء کو ہوگی صدارت الطا ف احمد بھٹ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنی روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے سالانہ ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 13جنوری کو الحمراء ہال1 شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد ہوگی۔ تقریب کی صدارت سینئر حریت رہنما الطاف احمد بھٹ کریں گے جبکہ مہمان خصوصی وفاقی و صوبائی وزراء ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، سینٹر ز اور شعبہ صحافت سے وابستہ لیونگ لیجنڈز ہونگے۔ سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی لاہور نے بتایا کہ تقریب30 دسمبر کو ہونا تھی لیکن موسمی وجوہات اور وزراء کی عدم دستیابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز کی تقریب 13جنوری2020ء کوہوگی جبکہ ایوارڈز سلیکشنز کا اعلان کچھ دنوں تک کیا جائے گا۔تقریب کو کشمیر کے نام منسوب کیا گیا ہے ایک ڈاکومنٹری بعنوان کشمیر کل اور آج کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔

مزید :

کلچر -