اداکاری کیساتھ ماڈلنگ میں بھی پہچان بنانیکی خواہش ہے‘ ثناچوہان

اداکاری کیساتھ ماڈلنگ میں بھی پہچان بنانیکی خواہش ہے‘ ثناچوہان
 اداکاری کیساتھ ماڈلنگ میں بھی پہچان بنانیکی خواہش ہے‘ ثناچوہان

  



لاہور(فلم رپورٹر) نو آموز اداکارہ ثناء چوہان ماڈلنگ کے شعبہ میں قسمت آزمانے کے لیے بے چین ہو گئیں۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ میں بھی منفرد پہچان بنانے کی خواہش ہے اسی لیے اس فیلڈ میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا۔میں اس کے لیے اپنی موسٹ سینئر ماڈل ایمان علی،آمنہ حق،ونیزہ احمد سمیت دیگر کی ماڈلنگ ویڈیوز دیکھ کر سیکھنے کی کوشش کر رہی ہوں مجھے امید ہے کہ میں شعبہ اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑھوں گی۔میرا یقین ہے کہ انسان کی محنت رائیگاں نہیں جاتی اور اسے اس کی محنت کا پھل ضرور ملتا ہے۔

اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ میں بھی منفرد اور اچھا کام کروں گی کیونکہ مجھ میں ٹیلنٹ ہے اور ٹیلنٹ کبھی نظر انداز نہیں ہو سکتا۔

مزید : کلچر