ثناء کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میراجنون“ آن ایئر ہوتے ہی مقبول

ثناء کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میراجنون“ آن ایئر ہوتے ہی مقبول
 ثناء کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میراجنون“ آن ایئر ہوتے ہی مقبول

  



 لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر عرفان گھانچی کی نئی ڈرامہ سیریل”تو میراجنون“نے آن ایئر ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرلی ہے جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔”بلیو آئی انٹرٹینمنٹ“ کی اس پروڈکشن کی رائٹر شبنم ثانی،ڈائریکٹر سمیع ثانی،ڈی اوپی شہزادملک،ہیڈ آف پروڈکشن جنید گھانچی،کاشف امین،لائن پروڈیوسر عامر شیخ،میک اپ شہزاد منا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دانیال،مہدی نقوی جبکہ کاسٹ میں ثنا فخر،کنزیٰ ہاشمی، نورحسن،راشد فاروقی،طارق جمیل، صبا فیصل،زینب قیوم، بینا چوہدری، فرح نادر، حمیر ازاہد، افرازرسول،بے نظیرخان، علیزے، عروج، عبیر اورزہرہ علی شامل ہیں۔ ڈرامے کی کہانی محبت،نفرت اور انتقام کے گرد گھومتی ہے جس میں دوخاندانوں کے درمیان رقابت کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

ڈرامے میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عورت اپنے جنون کی خاطر دوسری عورت کا گھر اجاڑ کر رکھ دیتی ہے۔

کنزیٰ ہاشمی نے زینب قیوم کی بیٹی کا کردار کیا ہے جس کی شادی نورحسن سے ہوتی ہے۔دوسری طرف بینا چوہدری کی فیملی ہے جس میں ان کا بیٹا اسد صدیقی اور دو بیٹیاں ثنا فخراورزہرہ علی شامل ہیں۔بلیو آئی انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین عرفان گھانچی کا اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں پروڈکشن ہاؤسز کے آنے سے جدت آئی ہے اور اس سے ڈرامے کو فروغ ملا ہے،سکرپٹ سے لے کر ڈائریکشن تک ہر چیز بہتر ہوگئی ہے جو نہایت خوش آئند ہے۔عرفان گھانچی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ”تو میراجنون“ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں جس کا کریڈٹ میری پوری ٹیم کو جاتا ہے۔نہ صرف ٹیکنیکل ٹیم نے بہت محنت کی بلکہ تمام فنکاروں نے بھی اپنے کردار بہت محنت سے نبھائے ہیں۔ڈرامے کے بعد میری اگلی منزل فلم ہے جس پر کام جاری ہے۔

  

مزید : کلچر