سٹیج ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا،نسیم وکی

    سٹیج ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا،نسیم وکی
    سٹیج ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا،نسیم وکی

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ جب تک سٹیج ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق سیٹ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک سامنے بیٹھے ہوئے لوگوں کو کہانی کی سمجھ آئے گی اور نہ ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ نسیم وکی نے کہا کہ میرے خیال میں سٹیج ڈرامے کا کہانی کے مطابق سیٹ ہونا سب سے لازمی جزو ہے لیکن آج بھیڑ چال کے اس دور میں ایک ہی سیٹ پر درجنوں ڈرامے پیش کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جب سے بطور ہدایتکار کام شروع کیا ہے میں اپنے ہر ڈرامے کے سکرپٹ کے مطابق سیٹ تبدیل کرتا ہوں۔

جس سے نہ صرف اچھا تاثر ملتاہے بلکہ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھنے والوں کو کہانی کی بھی سمجھ آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سٹیج کی ترقی کے لئے روایتی طریقے چھوڑ کر جدت کو اپنانا ہوگا۔

مزید : کلچر