معروف سینئر اداکار اشرف راہی مقامی قبرستان میں سپردخاک

    معروف سینئر اداکار اشرف راہی مقامی قبرستان میں سپردخاک
    معروف سینئر اداکار اشرف راہی مقامی قبرستان میں سپردخاک

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے معروف سینئر اداکار اشرف راہی کوگزشتہ روز مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب،شوبز شخصیات اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اشرف راہی گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔اشرف راہی نے اپنے طویل فنّی کیرئیر کے دوران لاتعداد ٹی وی اورسٹیج ڈراموں میں یادگارکام کیا مرحوم ان دنوں الفلاح تھیٹر لاہور میں پیش کئے جانے والے سٹیج ڈرامے میں کام کررہے تھے جبکہ نجی چینل کے لئے بنائی جانے والی ڈائریکٹر اشفاق چوہدری کی مزاحیہ ڈرامہ سیریز ”عیش و عشرت“میں اہم کردار ادا کررہے تھے۔

شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مزید : کلچر