مال آف لاہور میں آج سے ونٹر فیسٹیول کا آغازہوگا

  مال آف لاہور میں آج سے ونٹر فیسٹیول کا آغازہوگا

  



لاہور (پ ر)مال آف لاہور میں آج سے ونٹر فیسٹیول کا آغازکیا جا رہا ہے۔اس ایونٹ میں میوزک کنسرٹ،قوالی نائٹ،لائف فوڈ سٹریٹ، مشہور ترین اٹلین،کا نٹیننٹل اور پاکستانی کھانوں کی وسیع رینچ کیساتھ اور بہت کچھ پیس کیا جا رہا ہے۔یہ فیسٹیول 27 تا31 دسمبر تک جاری رہے گا۔اس موقع پر فیملیز خصوصاََ خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔چھوٹے بچوں کے لیے خصوصی گیمز،کڈززون کا انتظام کیا گیا ہے۔اس شاندار ایونٹ پر مال آف لاہور میں واقع برانڈز پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیاجارہا ہے۔ونٹر فیسٹیول سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بحریہ ٹاؤن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بحریہ ٹاؤن لوگوں کی تفریح کیلئے ایسے تہوار اور تفریحی مواقع پیش کرتا ہے اور اس ونٹر فیسٹیول کا انعقاد بھی اس کی پالیسی کا حصہ ہے۔

مزید : کامرس