کیمیکل اینڈ پیٹروکیمیکل انڈسٹری سے متعلق میگزین شائع 

کیمیکل اینڈ پیٹروکیمیکل انڈسٹری سے متعلق میگزین شائع 

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)ُٓپاکستان کیمیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن  (پی سی ایم اے) نے کیمیکل اینڈ پیٹروکیمیکل انڈسٹری سے متعلق عالمی معیار کا میگزین شائع کر نا شروع کر دیاہے جس کے پہلے ایڈیشن کا افتتا ح ایسوسی ایشن کے چیئرمین ابرار احمد نے ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں کیا۔اس موقع پر انکے ہمراہ پی سی ایم اے کے سینئر وائس چیئرمین  پرویز طفیل اور وائس چیئرمین طفر قدوائی بھی موجود تھے۔”کیم پیٹروکیم“ کے نام سے جاری متذکرہ میگزین کا پہلا شمارہ ادارتی بورڈ کے سربراہ  اور معروف صنعتکار کاشف چوہدری نے فیلو ایڈیٹر ہارون علی خان اور سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی کے ہمراہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کو پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ابرار احمد نے کہا کہ کیمیکل انڈسٹری بین الاقوامی تجارت کا چوتھا سب سے بڑا سیکٹر ہے۔

جو عالمی جی ڈی پی کے 7 فیصدی حصے پر مشتمل ہے۔ جبکہ پاکستان کی برآمدات میں مقامی کیمیکل انڈسٹری کا حصہ صرف 3  فیصدی ہے،لیکن درآمدی بل کا 16 فیصدی سے زائد حصہ کیمیکلز  پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایم اے پاکستان میں کیمیکل انڈسٹری کو درآمدات کی متبادل انڈسٹری کے طور پر ترقی دینے میں کوشاں ہے جس کیلئے حکومتی معاونت کے حصول کے ساتھ ساتھ ریسرچ پر مبنی تجاویز بھی حکومت کو پیش کی جا رہی ہیں۔انہوں نے امید کی کہ پی سی ایم اے کا ماہانہ میگزین اس شعبہ میں موجود تحقیق کے خلا کو پر کرنے میں بھی مدد دے گا اور حکومت اور کیمیکل انڈسٹری کے درمیان ابلاغ کا موثر ذریعہ ثابت ہوگا۔ ابرار احمد  نے کہا کہ متذکرہ میگزین ایسوسی ایشن کے ممبران کے علاوہ پالیسی ساز سرکاری اداروں، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں اور اندرون ملک غیرملکی سفارتخانوں کو بھی ہر ماہ باقاعدگی سے بھجوایا جائے گا۔انہوں نے میگزین کی معیاری اشاعت پر ادارتی بورڈکے سربراہ کاشف چوہدری،  لیڈ ریسرچر ارسلان ندیم اور صائب کے علاوہ کری ایٹو ہیڈ حسنین انجم،  کنٹریبیوٹرز راجہ عمیر علی، زیاب ماجد اور محمد طیب کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

مزید : کامرس


loading...