براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا‘زاہد بخاری

  براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 78فیصد اضافہ سے صنعتی شعبہ ترقی کرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے رواں مالی سال کے دروان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 78فیصد اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر850ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری آئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر2018میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 77.3ملین ڈالر سرمایہ کاری کی گئی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ر واں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 372.7ملین ڈالر یعنی 78فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد بخار ی نے کہاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور غیر ضروری اشیاء کی درآمدات میں کمی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرگزشتہ پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنا خوش آئند ہے اس سے ملکی صنعتوں میں استعمال ہونے والے درآمدی صنعتی خام مال کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی ہوگی اور مہنگائی میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ رواں برس26جون کو 164کے مقابلے میں گزشتہ دنوں اوپن مارکیٹ میں ڈالر154.70روپے کی بہت کم ترین سطح پر پہنچ گیا حکومتی پالیسی اسی طرح مستحکم رہیں تو امید کی جارہی ہے کہ ڈالرکے مقابلہ میں ر وپے کی قدر میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -