ڈیسکون نے قیام کے 42 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقادکیا

ڈیسکون نے قیام کے 42 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقادکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈیسکون نے اپنا 42 واں یوم تاسیس ڈسکون ہیڈ کوارٹر، لاہور میں منایا تاکہ ایک اور سال کو کامیابی کے طور پر یاد رکھا جاسکے۔یہ پروگرام کمپنی کے لئے ایک موقع تھا کہ وہ پوری دنیا میں موجود ڈیسکون کے کارکنوں کو ان کی کاوشوں پرسراہا جا سکے۔ کمپنی سے وابستگی،عزم کے اعتراف میں ڈیسکون نے تقریب کے دوران میں متعدد ملازمین کو لانگ سروس ایوارڈز سے بھی نوازا۔اس موقع پر چیئرمین ڈیسکون تیمور داؤد نے تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا، '' ڈیسکون سالگرہ سے زیادہ ہمارے لئے یہ موقع بھی ہے کہ ہم اپنے ملازمین سے رابطہ کریں اور ان کی محنت اور لگن کو منائیں۔ اس دن ہم نہ صرف بہترین کام اور ان کی قدر کی تعریف کر رہے ہیں جو انھوں نے ترقی اور کامیابی میں اضافہ کیا ہے۔ بلکے ہم آنے والے سال کے لئے ان کو متاثر اور حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔اداکار اور موسیقار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ہونے والی تقریبات میں پاکستانی پاپ اسٹار ابرار الحق کی پرفارمنس اور ایک مزاحیہ طبقہ شامل تھا جن میں متعدد مشہور پاکستانی مزاح نگار شامل تھے۔یوم تاسیس کی2 4ویں تقریبات دنیا بھر میں موجود ڈیسکون کے تمام دفاتر میں منعقد کی گئی۔ڈیسکون ایک ملٹی نیشنل کمپنی ہے، جس کا ہیڈ آفس پاکستان میں ہے اور یہ بجلی، کیمیائی، انجینئرنگ اور تعمیراتی صنعتوں سے وابسطہ ہیں اور بہت سے اقدامات کے ذریعے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنے میں بھی سرگرم ہیں جن میں ڈیسکون ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے پسماندہ نوجوانوں کو تعلیم دینااور ان کی روزی مرہ کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔

مزید :

کامرس -