صارفین کو ڈیجیٹل انشورنس مصنوعات کی فروخت کیلئے معاہدہ
لاہور(پ ر) TPL Insurance نے ادائیگیوں کو آزادانہ، بلا رکاوٹ اور بروقت ممکن بنانے کے لئے پاکستانی فن ٹیک FINJA کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے دونوں کمپنیاں انشورنس مصنوعات کی خریداری کے پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کے لئے جدت پر مبنی پلیٹ فارم مہیاء کریں گی۔ صارفین SimSim موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے چند کلکس پر TPL Insurance کی مصنوعات خرید سکتے ہیں جو زیرو مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کے ساتھ بغیر کسی لاگت کے ادائیگیاں کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اور صارفین کو فوری اور آسان لین دین کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ 3 دسمبر 2019ء کو FINJA کے ہیڈ آفس لاہور میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے TPL Insurance کے سی ای او محمد امین الدین نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں صارفین کے لئے قدر اور آسانی پیدا کرنے کے مشترکہ وژن کے ذریعے ہم FINJA کے ساتھ اس منصوبہ کے آغاز پر خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے ادائیگیوں کے طریقوں میں اضافہ کرے گی اور ملک بھر میں انشورنس کے صارفین کے لئے ایک بڑی مارکیٹ پلیس تشکیل دے گی۔ FINJA اور FINCA مائیکرو فنانس بینک کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی گئی پروڈکٹ SimSim موبائل ڈیجیٹل والٹ FINCA مائیکرو فنانس بینک کے برانچ لیس بینکنگ پلیٹ فارم کا حصہ ہے۔ انشورنس مصنوعات کی خریداری کے لئے صارفین کے سفر میں انقلاب برپا کرتے ہوئے SimSim موبائل ایپلی کیشن صارفین کو فوری حوالہ جات اور 24 گھنٹے کلیم داخل کرنے اور اس بارے میں معلومات کی فراہمی کے آپشن کے ساتھ SimSim والٹ کے ذریعے فوری پریمیم کی ادائیگیوں کی سہولت پیش کرتی ہے۔
یہ شراکت داری جدید ترین ٹیکنالوجی کے نفاذ کے ذریعے منافع بخش طریقے تلاش کر کے ایک نمایاں شراکت دار کی حیثیت سے TPL Insurance کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔ TPL Insurance اس پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاری جاری رکھے گی جس سے ملک میں انشورنس ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔