آئی ایم ایف کو بجلی و گیس مہنگی کرنیکی یقین دہانی تشویشناک ہے‘شہباز اسلم

آئی ایم ایف کو بجلی و گیس مہنگی کرنیکی یقین دہانی تشویشناک ہے‘شہباز اسلم

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) تاجر رہنما و ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانڈسٹری سابق وائس چیئرمین فرایا شہباز اسلم نے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات کے پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ میں حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کو بجٹ میں تبدیلی کے ساتھ بجلی و گیس مہنگی کرنے کی یقین دہانی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے پہلے ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے مہنگی بجلی و گیس کے باعث صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی و گیس مہنگی کرنے سے گریز کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاؤنڈ ر چیئرمین عدنان بٹ،ارشد بیگ،تنویر احمد،حقیق احمد،شاہد بیگ اور دیگر صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت روپے کی قدر میں کمی،بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہور ہا ہے۔اور ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیائپر اثر پڑا، افراط زر 12فیصد تک بڑھنے خدشہ ہے ملکی معاشی شرح نمو 9سال کی کم ترین سطح پر ہے جبکہ مہنگائی چار سال بعد ہدف سے تجاوز کرنا تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ بڑھتی ہوئی ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔

مزید : کامرس