شہری کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے آئیسکو کے ساتھ تعاون کرینگے: راولپنڈی چیمبر 

  شہری کی خوبصورتی کی بحالی کیلئے آئیسکو کے ساتھ تعاون کرینگے: راولپنڈی ...

  



راولپنڈی (کامرس ڈیسک)شہر کی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے راولپنڈی چیمبر آف کامرس آئیسکو کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ مارکیٹ اور کمرشل پلازوں میں بے ہنگم تاروں کے باعث کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال پیش آ سکتی ہے۔ باکسز میں میٹروں کی تنصیب کے لیے تاجر برادری بھرپور تعاون کرے گی۔ بجلی کی لوڈشیدنگ شیڈول کے مطابق کرنے پر آئیسکو کے شکر گزار ہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ سے نمٹنے کے لیے جدید طریقہ کار اپنایا جائے۔ لوڈ مینجمنٹ اور ٹرانسفارمرز کی مرمت کے حوالے سے چیمبر اور انجمن تاجران کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔ ماہانہ بنیاد پر چیمبر میں رابطہ اجلاس بلایا جائے گا تاکہ مسائل کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے۔ راولپنڈی چیمبر میں آئیسکو حکام کے ساتھ ملاقات میں سینئر نائب صدرنوشیروان خلیل خان نے کہا کہ گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شہر کی خوبصورتی اور تاریخی عمارتو ں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ چائنا مارکیٹ اور لال کرتی کو ماڈل بازار بنانے کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ صدر، راجہ بازار، کمرشل مارکیٹ، موتی بازار گوالمنڈی، گنجمنڈی سمیت تمام بازاروں میں بے ہنگم تارو ں کے خاتمے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آئیسکو کے تعاون کو سراہاتے ہیں۔

 اس موقع پر آئیسکو کے مینجنگ آفیسر زبیر خان نے یقین دلایا کہ صارفین کی شکایا ت کو اولین فرصت میں حل کی جا رہی ہیں، کمپلینٹ سیل ایک مرکزی نظام کے ساتھ منسلک ہے۔ ماہانہ مرمت کا کام جلد ختم ہو جائے گا۔ امید ہے گرمیوں میں بارشوں کے باعث ٹرپنگ بہت حد تک کم ہو جائے گی۔ اس موقع پر نائب صدر محمد حمزہ سروش، مجلس عاملہ کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی موجود تھے۔ 

مزید : کامرس