باچا خان میڈیکل کالج مردان میں گیس لیکج دھماکہ، 2بچوں سمیت 4زخمی 

باچا خان میڈیکل کالج مردان میں گیس لیکج دھماکہ، 2بچوں سمیت 4زخمی 

  



مردان(بیورورپورٹ) باچا خان میڈیکل کالج میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت4افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچارسیکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ باچاخان میڈیکل کے گرلز نرسنگ ہاسٹل میں ہوا اس وقت زیادہ تر سٹاف ممبران ڈیوٹی پر تھے وقوعہ کے وقت گیس ہاسٹل کے کمروں کو گیس کے کنکشن دیئے جارہے تھے کہ ہاسٹل کے ڈے کئیر سنٹر میں موجود 2 کم سن بچوں سات ماہ کا بچہ وجدان،گیارہ سالہ اخترضیا اور دوڈاکٹر یوسف اور ڈاکٹر جاوید معمولی زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی گئی ہے دھماکے سے ہاسٹل کی عمارت میں کریکس پڑ گئے اور شیشے ٹوٹ گئے دھماکے سے ہاسٹل میں آگ لگ گئی ریسکوٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری موجود پر پہنچ گئی أدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعدأگ پر قابو پالیا گیا امدادی ٹیموں نے 2 منزلہ ہاسٹل کو خالی کرالیا  ڈی پی او سجاد خان بھی موقع پر پہنچ گئے اورجائے وقوعہ کا جائزہ لیا ان کا کہناتھا کہاکہ بی ڈی ایس ٹیم  جائے وقوعہ سے شواہد کو اکھٹا کر رہی ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...