کراچی،دی آ ئیکون رضویہ کمیونٹی سینٹر کا فری میڈیکل کیمپ

      کراچی،دی آ ئیکون رضویہ کمیونٹی سینٹر کا فری میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے رضویہ کمیونٹی سینٹر کی جانب سے دی آ ئیکون رضویہ کمیونٹی سینٹر میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں کے ماہر ڈاکٹر ماہر امراض دل جنرل فزیشن بلڈ پریشر۔ ٹی بی کا ٹیسٹ سمیت شوگر کا ٹیسٹ اور دانتوں کے معائنہ کے ساتھ مویتے کے فری آ پرپشن بھی کیے گے۔ فری میڈیکل کیمپ کے روح رواں سید مصطفی رضاعابدی۔ سید اعظم عباس کے مطابق کیمپ کے انعقاد کا مقصد قرب وجوار کے مکینوں کو صحت کی سہولت سے مستفید کرنا تھا۔کیمپ میں رضویہ کمیونٹی سینٹر کیسینر رضاکار دانش سمیت دیگر رضاکاروں نے فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کے لئے انے والے شہریوں کو معلومات بھی فراہم کی۔