کراچی،یادیں ملاقاتیں کی تقریب 28 دسمبر کو منعقد ہوگی

کراچی،یادیں ملاقاتیں کی تقریب 28 دسمبر کو منعقد ہوگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)محبان بھوپال فورم کے زیر اہتمام بتعادن کے ایم سی آفیسرز ایسوسی ایشن، معروف ادبی، علمی اور ثقافتی شخصیات اعجاز رحمانی، پروفیسر ہارون رشید، محترمہ ثریا شہاب، محترمہ عارفہ شمسہ کی یاد میں کی گئی تقریب۔ یادیں ملاقاتیں 28 دسمبر، 2019 ؁ء بروز ہفتہ شام 4 بجے کے ایم سی آفیسرز کلب کشمیر روڈ، کراچی، بصدارت پروفیسر سحر انصاری اور مہمانِ خصوصی سینٹر محمد سعید صدیقی جبکہ مہمان اعزازی نیلوفر عباسی ہونگی۔ جبکہ شرکاء گفتگو میں انور شعور، رضوان صدیقی، یونس ھمدم، محترمہ نوشابہ صدیقی، محترمہ شگفتہ فرحت، علی حسن ساجد، محمود احمد، قمر محمد خان، محترمہ نجمہ آرا شامل ہیں۔ تقریب کی نظامت ندیم ہاشمی انجام دینگے۔ اعلامیہ میں مرحومین کے دوستوں،قرابت داروں سے شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...