پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی مفتی نعیم سے ملاقات

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی مفتی نعیم سے ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر مفتی نعیم کی خصوصی دعوت پر یورو ایشاء چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی کراٹے کاز ٹیم کے ہمراہ دارالعلوم جامعہ بنووریہ بہنچے اس موقع پر مفتی نعیم سمیت ادارے انتظامیہ نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا پاکستانی ٹیم کے لئے خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر مفتی نعیم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 22 ممالک سے مقابلے کرنے والی ٹیم نے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کیا نوجوانوں کی کوششوں و کاوشوں کی حوصلہ افزائی کرنا بے حد ضروری ہے پاکستان میں کھیلوں کو فروغ ملنا چاہیئے پاکستان کا نوجوان ہی پاکستان کی مضبوط بنیاد ہے نوجوانوں کا اپنے میڈل کشمیری بھائیوں کے نام کرنا قابل ستائش عمل ہے نوجوانوں کو مزید حکومتی سطح پر مواقع فراہم کیے جائیں 22 ممالک کے بعد نوجوانوں کے لیے ولڈ ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے بھی دعا کرتے ہیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر