پیام پاکستان کے وفد کی اقبال یوسف کی سربراہی میں مزار قائد پر حاضری

پیام پاکستان کے وفد کی اقبال یوسف کی سربراہی میں مزار قائد پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پیام پاکستان کے چیئرمین اور سابق صوبائی مشیر اقبال یوسف پیام پاکستان کے کنوینر اور سوشل اسٹوڈنٹس فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے ایک وفد کے ساتھ جس میں سید سبطین نقوی، شیخ احسن، سید ابن حسن، محمد عارف ودیگر اراکین کثیر تعداد میں شامل تھے۔ اس موقع پر اقبال یوسف نے کہا کہ ہم پیام پاکستان کے پلیٹ فارم سے جس میں ہمارے ساتھ سندھ کی 100 سے زیادہ NGOS شامل ہیں مل کر 2020 ؁ء سے سرکاری اور نجی اسکولوں میں طالب علموں کے لئے مفت تعلیم اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے اور اسکولوں، کالجوں اور دیگر یونیورسٹیوں میں طالب علموں کیلئے لائبریری اور کتابوں کا انتظام بھی کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ 2020 کو تعلیم کے فروغ کیلئے منایاجائے گا اور تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر پیام پاکستان کے کنوینر نفیس احمد خان نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیشہ تعلیم اور طالب علموں سے محبت کی ہے انہوں نے تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں جسکی اولین مثال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج پشاور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم قائد اعظم کے بنیادی اصولوں پر عملدرآمد کرکے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ نفیس احمد خان نے کہا کہ ہم پیام پاکستان کو دوبارہ سے ری آرگنائزکررہے ہیں اور جلد ہی اقبال یوسف کی قیادت میں نئی کابینہ کا اعلان کریں گے۔