ٹی پی ایل انشورنس اور FINJA کے مابین شراکت داری

  ٹی پی ایل انشورنس اور FINJA کے مابین شراکت داری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی پی ایل انشورنس نے ادائیگیوں کو آزادانہ، بلا رکاوٹ اور بروقت ممکن بنانے کے لئے پاکستانی فن ٹیک FINJA کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنر شپ کی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے دونوں کمپنیاں انشورنس مصنوعات کی خریداری کے پیچیدہ عمل کو آسان بنانے کے لئے جدت پر مبنی پلیٹ فارم مہیاء کریں گی۔ صارفین SimSim موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے چند کلکس پر TPL Insurance کی مصنوعات خرید سکتے ہیں جو زیرو مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کے ساتھ بغیر کسی لاگت کے ادائیگیاں کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اور صارفین کو فوری اور آسان لین دین کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ FINJA کے ہیڈ آفس لاہور میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے TPL Insurance کے سی ای او محمد امین الدین نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں صارفین کے لئے قدر اور آسانی پیدا کرنے کے مشترکہ وژن کے ذریعے ہم FINJA کے ساتھ اس منصوبہ کے آغاز پر خوش ہیں۔ یہ شراکت داری ہمارے ادائیگیوں کے طریقوں میں اضافہ کرے گی اور ملک بھر میں انشورنس کے صارفین کے لئے ایک بڑی مارکیٹ پلیس تشکیل دے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر