ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے  کے لئے جے ایس بینک اور وفاقی حکومت میں شراکت داری

  ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے  کے لئے جے ایس بینک اور وفاقی حکومت میں شراکت ...

  



 کراچی (اسٹاف رپورٹر)موسمیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل، وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور جے ایس بینک نے پولی تھین شاپنگ بیگ کے متبادل کے طور پر شہریوں میں کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے۔ کپڑے کے تھیلے تقسیم کرنے کا اقدام ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور جے ایس ابینک کی برانچ لیس بینکنگ کے سربراہ نعمان اظہر نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ اٹھایا۔ پلاسٹک کے بیگز پر پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے نعمان اظہر نے کہا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے جے ایس بینک ماحول کے تحفظ کے لئے پلاسٹک کے استعمال سے بچنے اور عام عوام کو متبادل آپشن مہیاء  کرنے کے لئے شعور بیدار کرنے میں ایک قابل پیمانہ فرق پیدا کرنا چاہتا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کہ پاکستان میں عام آبادی کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا بہت مشکل ہے جو بڑھتے ہوئے فضلے کے مسائل میں اضافہ کر رہا ہے۔ جے ایس بینک کی جانب سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے یہ اقدام ایک موثر راستہ ہے اور یہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں مددگار ہوگا۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر