محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم،دو دنوں میں 44لاکھ ٹیکس وصول

  محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم،دو دنوں میں 44لاکھ ٹیکس وصول

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ کی ہدایت پر ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف جاری محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران پہلے دو دن کے دوران مجموعی طور پر 7043 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر 250 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا اور 450 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے اور مجموعی طور پر ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں 44 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں 1999 گاڑیوں، حیدرآباد میں 1884 گاڑیوں، سکھر میں 1115, لاڑکانہ میں 987, میرپور خاص میں 680 اور شہید بے نظیر آباد میں 378 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر کراچی میں 180, حیدرآباد میں 105, سکھر میں 31, لاڑکانہ میں 66، میرپور خاص میں 28 اور شہید بے نظیر آباد میں 40 گاڑیوں کے کاغذات ضبط کئے گئے جبکہ کراچی میں 7825 روپے، حیدرآباد میں 1308638 روپے، سکھر میں 616937 روپے، لاڑکانہ میں 1125696 روپے، میرپور خاص میں 500647 روپے اور شہید بے نظیر آباد میں 850737 روپے ٹیکسز اور جرمانے کی مد میں وصول کئے گئے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی کے لئے روڈ چیکنگ مہم 2 جنوری تک جاری رہے گی اور ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے ٹیکسز بروقت جمع کروا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی بروقت ادائیگی ہمارا قومی فریضہ ہے اور ایسا کرکے ہم ایک قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...