شہید بے نظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہد کی،نوید بھٹی 

    شہید بے نظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہد کی،نوید بھٹی 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہد کی اور ان کے حقوق کی پاسداری کی خاطر اپنی جان بھی قربان کی۔شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر اپنے بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو خون کے آخری قطرے تک  ثابت قدم اور غیرجمہوری قوتوں کے خلاف نبرد آزما رہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے، تاریخ گواہ ہے کہ ملک میں جب کبھی جمہوریت کو خطرہ ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن ہمیشہ ڈھال بنے، نوید بھٹی نے کہا کہ ہماری بہادر لیڈر نے مایوس کن وقت میں قوم کو حوصلہ دیا اور اسے امریت کے اندھیروں سے نکال کر جمہوریت کی روشنی میں لا کھڑا کیا، محترمہ بے نظیر بھٹو کے جمہوری وژن کی بدولت آج ملک میں جمہوریت کا سفر جاری و ساری ہے۔، بھٹو کی بہادر بیٹی نے آمریت کاخاتمہ کیا، اور ان کی قربانی نے آمریت کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر کاربند ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر