ڈیرہ، بارالیکشن کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع، امیدوار کی درخواست پرچیئرمین الیکشن بورڈ تبدیل

  ڈیرہ، بارالیکشن کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع، امیدوار کی درخواست ...

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں صدر کے عہد ہ پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے جبکہ ایک صدارتی امیدوار کی درخواست پر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ کو تبدیل کردیا صدر کے عہدہ پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں سلیم رضا خان کاکڑ ایڈووکیٹ،عظمت اسلام خان غلزئی ایڈووکیٹ،میاں فہیم اکبر اورسردار محمد نسیم خان کھوسہ شامل ہیں نائب صدر کے عہدہ پر میاں بشیراحمد حجبانی،محمدطفیل ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسین احمد ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرمحمد جہانگیر شاہ ایڈووکیٹ،ملک بلال احمد بوہڑ ایڈووکیٹ اور اعجاز احمد کلاچی ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرمحمد طاہر گورمانی ایڈووکیٹ،ذوالفقار علی چنڑ اورمحمد راشد لودھی،لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر ملک عباس حیدر چنڑ ایڈووکیٹ،منورہ سلطانہ ایڈووکیٹ اورملک خالد ملانہ ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں دریں اثنا صدارتی امیدوار سردار محمدنسیم کھوسہ نے پنجاب بار کونسل کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صدر کے امید وار عظمت اسلام غلزئی ایڈووکیٹ اور چیئر مین الیکشن بورڈ یونس خٹک ایڈووکیٹ کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے لٰہذا چیئر مین بورڈ تبدیل کیا جا ئے درخواست پر پنجاب بار کونسل نے چیئر مین الیکشن بورڈ محمدیونس خٹک ممبران ممتاز بخاری اور خالد اقبال بھٹی کو تبدیل کر کے الیکشن بورڈ کا نیا چیئرمین عبد الغنی کھوسہ خان جبکہ سید ممتاز بخاری اور جاوید اختر لُنڈ کو ممبران نامزد کردیاہے بار ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق چیئرمین اور اراکین الیکشن بورڈ تبدیل ہونے کے بعد بھی امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع نہیں کرانے پڑیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...