وکلاء کی رہائی پربہاولپور بار کا اظہارتشکر

وکلاء کی رہائی پربہاولپور بار کا اظہارتشکر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بارکونسل کی ہدایت پربہاولپوربارایسوسی ایشن کی جانب سے تمام وکلاکی رہائی پراظہارتشکر کیلئے اجلاس زیرصدارت میاں محمداظہر صدر بہاولپوربارایسوسی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

ایشن منعقدہوا اجلاس میں بطورمہمان اعزاز سردار محمود اقبال خاکوانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان سابقہ ممبرپنجاب بارکونسل نے شرکت کی۔ اس موقع پرصدربارمیاں محمداظہرایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاوکلا برادری کی یکجہتی قابل ستائش ہے جس کے سبب بے گناہ وکلا کی رہائی ممکن ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ وکلاکی کردارکشی اورتشدد کرنیوالے سازشی عناصرودیگرذمہ داران کوکیفیرکردارتک پہنچانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بناکران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے اوران لوگوں کوبے نقاب کیاجائے جنہوں نے وکلا کی عزت اوروقارسے کھیلنے کی کوشش کی وکلاکل بھی متحدتھے اورآج بھی متحدہیں اس موقع پرمہمان اعزاز سردارمحمود اقبال خاکوانی ایڈووکیٹ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آج اگرہم یوم تشکر منارہے ہیں تووہ صرف اورصرف ہماری یکجہتی کانتیجہ ہے مستقبل میں بھی اگرہم اسی طرح اکٹھے رہے توکامیابی ہمارامقدرہوگی بہاولپوربارایسوسی ایشن کے نائب صدرمیاں محمدنجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپورنے لاہورمیں ہونیوالے واقعہ کیخلاف ہرروز جنرل ہاؤس کااجلاس طلب کرکے اراکین بارکوتاز وترین صورتحال سے آگاہ کیااورپنجاب بارکونسل کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے مین انٹری گیٹ کی تالہ بندی کی اوربارروم کے سامنے دھرنادیاگیالمحہ بہ وکلا لاہورکے وکلاکی رہائی کیلئے سرگرم عمل رہے اس موقع پرجنرل سیکرٹری بہاولپوربارایسوسی ایشن شیراز احمدبری نے کہاکہ وکلا کی اعلی قیادت نے اس مسئلہ کودانشمندانہ سے حل کرانے میں جوکرداراداکیاہے وہ قابل ستائش ہے چوہدری ارمان حسین ایڈووکیٹ، راؤسہیل حسین ایڈووکیٹ، خواجہ غلام مرتضی ایڈووکیٹ نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہارتشکرکیا اجلاس میں عہدیداران بارکے علاوہ وکلاکی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

اظہار تشکر

مزید : ملتان صفحہ آخر