جامعہ اسلامیہ،فیکلٹی آف ایگلریکلچر اوروٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی منظوری

  جامعہ اسلامیہ،فیکلٹی آف ایگلریکلچر اوروٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی منظوری

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکی اکیڈمک کونسل نے فیکلٹی آف ایگریکلچر اور فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسزکے قیام کی منظوری دے دی اکیڈمک کونسل کا 48واں اجلاس انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، وائس چانسلر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کامرس اور ایسٹرن میڈیسن میں پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور الیکٹریکل انجینئرنگ (کمیونیکیشن اینڈسگنل پروسیسنگ) میں ایم فل اور ایم ایس سی پروگرام (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔رحیم یار خان اور بہاولنگر کیمپسزمیں بی ایس میڈیا سٹڈیز اور آئی ٹی پروگراموں کی منظوری دی گئی۔یونیورسٹی میں بی ایس بائیومیڈیکل انجینئرنگ کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بی ایس،ماسٹرز اور ایم فل سطح پر مختلف پروگراموں کے نظرثانی شدہ نصاب کی منظوری بھی دی گئی۔بی ایس پروگرامزاینمل سائنسز،اپلائیڈ مائیکرو بیالوجی،فزیالوجی،فارسٹری،انٹرنیشنل ریلیشنز اور لایؤ سٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ کی منظوری بھی دی گئی۔یونیورسٹی میں ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر کے قیام کی بھی منظور ی دی گئی جو اساتذہ کرام کی تربیت کا ایک معیاری مرکز ہوگا۔

منظوری

مزید : ملتان صفحہ آخر