امپورٹڈ گیس کی فراہمی بند، سی این جی ایسوسی ایشن کاعدلیہ سے رجوع کافیصلہ

امپورٹڈ گیس کی فراہمی بند، سی این جی ایسوسی ایشن کاعدلیہ سے رجوع کافیصلہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان سمیت صوبہ پنجاب کے سی این جی سٹیشنز بند‘ گاڑی مالکان پریشان‘ امپورٹڈ گیس کی فراہمی بند ہونے پر سی این جی ایسوسی ایشن نے عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھنے(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)

کے ساتھ ہی سوئی گیس ناردرن نے صوبے بھر کے سی این جی سٹیشنزکو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔ ایم ڈی ایس این جی پی ایل کے حکم کے مطابق سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ سوئی گیس لائنوں میں پریشر کم ہو گیا ہے‘ اس لئے سی این جی سٹیشنز کو گیس فراہم نہیں جا سکتی۔ اس حوالے سے سی این جی ایسوسی ایشن نے حیرت اور تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی سٹیشنز تو ایل این جی بیسڈ سی این جی فروخت کر رہے ہیں جو قطر اور دیگر ممالک سے امپورٹ کی جاتی ہے اور اس میں حکومت بھاری ٹیکس بھی وصول کررہی ہے‘ اس کی بندش کیوں کر کی گئی ہے۔یہ سی این جی سٹیشن مالکان اور صارفین کو تنگ کرنے کا نیا بہانہ ہے‘ اس بارے میں عدلیہ سے رجوع کیاجائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر