سال 2019کے دوران، ملتان پولیس نے 2084گینگ، 1315ارکان کو گرفتار کیا 

        سال 2019کے دوران، ملتان پولیس نے 2084گینگ، 1315ارکان کو گرفتار کیا 

  



ملتان (وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتاں وسیم احمد خان کی سربراہی میں ریجن پولیس ملتان کی جانب سے سال  2019 میں جرائم کے خاتمے کیلئے سماج دشمنوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔اس سلسلے میں ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں میں رواں سال کے دوران 2084 گینگ پکڑے گئے جبکہ 1315 ممبران گینگ کو بھی گرفتار کیا گیا۔جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کارروائی میں ملتان کے 92 گینگ پکڑ کر 462 ممبران،وہاڑی 79 گینگ پکڑ کر 336 ممبران،خانیوال 64 گینگ پکٹر کر 244 ممبران(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 اور لودھراں میں 78 گینگ پکڑ کر 273 ممبران  کو پابند سلاسل کیا گیا۔رواں سال کریک ڈاؤن کے دوران ان گروہوں سے 16 کروڑ 77 لاکھ،33 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ترجمان ریجنل پولیس کے مطابق 2019 میں اشتہاریوں کے خلاف بھی پولیس مکمل سرگرم عمل رہی اور ریجن بھر میں مختلف مقدمات میں ملوث 5926 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ملتان سے 1974 اشتہاری،وہاڑی 2069،خانیوال 1916 اور لودھراں سے 1437 اشتہاری ملزم گرفتار کئے گئے۔اسی طرح سال بھر میں 859 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ملتان کے 275،ویاڑی 175،خانیوال93 اور لودھراں سے 316 عدالتی مفرور شامل ہیں۔ترجمان ریجنل پولیس ملتان نے مزید بتایا کہ پولیس نے 2019 میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کئے رکھا اس حوالے سے ریجن بھر میں رواں سال 1728 کلو چرس،افیون 38 کلو،ہیروئن 68کلو اور 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ 34 ہزار لٹر سے زائد لاہن اور 1096 کلو بھنگ بھی پکڑی گئی۔اس طرح ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی ہدایت پر اسلحہ بردار ملزمان کے خلاف بھی رواں سال بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی اس دوران ریجن بھر میں رواں سال 178 کلاشنکوف برآمد کی گئیں جن میں ملتان 58,وہاڑی49,خانیوال 18 اور لودھراں سے 24 کلاشنکوفیں برآمد کی گئیں۔کریک ڈاؤن کے دوران سال بھر میں 445 گن برآمد کی گئیں جن میں ملتان 227,وہاڑی 82,خانیوال 82اور لودھراں سے 54 گنز برآمد کی گئیں۔اسی طرح ریجن بھر کی پولیس نے 1946 پسٹل اور 37 کاربین بھی برآمد کیں۔ترجمان پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ ملتان ریجن صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی میں نمایاں رہا اور مثالی امن و امان کی فضاء  برقرار رکھنے پر ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے ملتان،وہاڑی،خانیوال اور لودھراں پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

پولیس

مزید : ملتان صفحہ آخر