یونیسیف کی جانب سے فراہم  کی جانیوالی امدادکی رپورٹ طلب

یونیسیف کی جانب سے فراہم  کی جانیوالی امدادکی رپورٹ طلب

  



 ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے یونیسیف کی جانب سے فراہم کی جانیوالی امدادبارے رپورٹ مانگ لی ہے اور اخراجات کے ووچرزاور بقایا رقم کی تفصیلات جلد از جلد(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل یونیسف کی جانب سے  نکاح رجسٹرار اور یونین کونسل سیکرٹریز کی تربیت کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو39ہزار، لوکل گورنمنٹ بہاولپور کو 10لاکھ 58ہزار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ پاکپتن کو 5لاکھ 83ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی جی خان کو 2لاکھ 81ہزار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو 3لاکھ 56ہزار روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں  ، مذکورہ لوکل گورنمنٹ دفاتر نے مذکورہ رقم تربیت پر خرچ کر لی ہے، پنجاب حکومت نے یونیسف کی فراہم کرنیوالی رقم میں  بقایا جات اور ووچرز کی تفصیلات مانگ لی ہیں اور 28دسمبر 2019تک رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

رپورٹ طلب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...