ملتان:ایکسائز میں سال 2020 کیلئے پرکشش نمبروں کی نیلامی

ملتان:ایکسائز میں سال 2020 کیلئے پرکشش نمبروں کی نیلامی

  



ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان میں نئے سال 2020ء کے پرکشش موٹر کار اور موٹر سائیکل کے نمبروں کی نیلامی سے لاکھوں روپے کے ریونیو کی(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

ریکوری ہوئی ہے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر عبداللہ خان جلبانی اور ای ٹی او ایم آر میاں فاروق احمد کی نگرانی میں موٹر کار کی سیریز ایم این 2020ء  اور موٹر سائیکل کی سیریز ایم این کے کی نیلامی ہوئی جس میں موٹر سائیکل کی نئی سیریز کے 112 نمبرز نیلام ہوئے جس سے محکمہ کو ایک لاکھ 68 ہزار 600 روپے کی ریکوری ہوئی ہوئی ہے جبکہ موٹر کار کی نئی سیریز کے 9 نمبر نیلام ہوئے جس سے ایک لاکھ 3 ہزار 200 روپے ریکوری ہوئی ہے اس موقع پر موٹر برانچ کے عزیز شاہ اور وقاص احمد نے تعاون کیا ہے۔ 

نیلامی

مزید : ملتان صفحہ آخر