پاکستان علماء کو نسل کو فعال کرنے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے، مولانا اسد زکریا

    پاکستان علماء کو نسل کو فعال کرنے کیلئے جدوجہد کی جارہی ہے، مولانا اسد ...

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا اسدزکریا قاسمی اپنے پہلے تنظیمی دورے پر جامعہ مدنیہ فاروق اعظم رحیم یارخان میں پہنچے جہاں پر پاکستان علماء کونسل رحیم یارخان کے صد رمولانا سعد(بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

اللہ شفیق کی قیادت میں ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا۔بعدازاں مولانا سعد اللہ شفیق نے ملاقات کے بعدانتہائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اورپاکستان علماء کونسل کو منظم اورازسرنوفعال کرنے کے لئے لائحہ عمل بنایا گیا‘مولانا اسدزکریا قاسمی نے جامعہ مدنیہ میں جماعتی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علما ء کونسل کو ملک بھر میں ایک نئے ولولے کے ساتھ فعال کرنے کے لئے پاکستان طلباء کونسل اوروکلاء کونسل کو مزید فعال بنانے،سودی نظام کے خاتمے اورعوامی مسائل کے حل کے لئے مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی ملک بھر میں درس قرآن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،29مارچ کو پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سنٹر اسلام آبادمیں منعقد ہوگی جس میں اندرون وبیرون ممالک سے علماء ومشائخ عظام شریک ہونگے،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مولانا سعد اللہ شفیق نے کہا کہ جماعت کو ضلع بھرمیں ازسرنوفعال کرنے کے لئے تحصیلوں میں باڈیا ں بنائی جائیں گی اوریونٹ سازی کی جائے گی،ضلعی جماعت چاروں تحصیلیوں کا دورہ کرے گی اورتربیتی کنونشن منعقد کئے جائیں گے اس موقع پرحافظ عمار نذیر بلوچ،مولانا قاضی جوادالرحمن،قاری محمد صادق زاہد،مولانا کاشف،رئیس قاسم ورندودیگر عہدیداران موجود تھے۔

اسد زکریا

مزید : ملتان صفحہ آخر