نئے سال کی آمد کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

  نئے سال کی آمد کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار) قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے نشتر ہسپتال،سول ہسپتال اور چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سکیورٹی کے لئے ہدایات (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

جاری کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اس حوالے سے معلوم ہواہے کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے پیش نئے سال کے موقع پر ہسپتالوں کی سکیورٹی کو بڑھانے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ کرسمس،قائداعظم ڈیاور نئے سال کی آمد پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے، اس سلسلے میں ہسپتالوں کی سکیورٹی کو بڑھانے کے اقدامات دیئے ہیں اور اپنے اردگرد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات دیئے گئے اورسکیورٹی اداروں کو نیوایئر پرہائی الرٹ رہنیکا حکم دیا ہے۔
ہدایت