تعلیمی اداروں میں کھلے آسمان تلے تقریبات منعقدکرنے پر پابندی عائد
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)تعلیمی اداروں میں کھلے آسمان تلے تقریبات منعقدکرنے پر پابندی عائد کردی گئی، عملدرآمد یقینی بنانے(بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
کیلئے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں کھلے آسمان تلے تقریبات پر پابندی عائد کردی ہے۔ دریں اثناء تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ونٹر کیمپس لگانے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے، حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو عملدرآمد کیلئے ہدایت جاری کردی ہیں۔