کالے یرقان میں مبتلا 80سالہ خاتون چل بسی

  کالے یرقان میں مبتلا 80سالہ خاتون چل بسی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 80سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی‘ 6زیرعلاج۔ تفصیل کے مطابق(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

اباڑو کی رہائشی 80سالہ کرم بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود کرم بی بی جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑ گئی۔جبکہ 6متاثرین جن میں مڈ درباری کی رہائشی55سالہ پروین بی بی‘ محمدپور کا 45سالہ یونس علی‘ ائیرپورٹ روڈ کا 55سالہ محمداختر‘بھونگ کا 35سالہ منیراحمد‘ قادر پور کا 40سالہ محمدرفیق اور گھوٹکی کا رہائشی 55سالہ عبدالکریم کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالایرقان

مزید : ملتان صفحہ آخر