جتوئی:گھرمیں آتشزدگی، بچوں سمیت 5افراد جھلس کرزخمی

      جتوئی:گھرمیں آتشزدگی، بچوں سمیت 5افراد جھلس کرزخمی

  



جتوئی (نمائندہ پاکستان)تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں پیٹر کو بتی جلا کر چلانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ ساتھ پڑی فیول کین کی وجہ سے مزید بڑھ گئی جتوئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک آدمی اور ساتھ کھڑیبچے شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ لنڈی پتافی میں پیٹر کو بتی جلا کر چلانے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے آگ ساتھ پڑی فیول کین کی وجہ سے مزید بڑھ گئی آگ لگنے کی وجہ سے ایک ہی گھر کے بچوں سمیت پانچ جھلس گئے اگ سے بچوں (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)

کے اجسام کافی ذیادہ حد تک جھلس گئے دو بچوں کی حالت جھلس جانے سے شدت اختیار کر گئی ہے ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو THQ جتوئی میں منتقل کر دیا ہے۔بچوں کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کے اجسام آگ لگنے کی وجہ سے 60 سے 70 فیصد تک جھلس گئے ہیں اور بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

آتشزدگی

مزید : ملتان صفحہ آخر