کرپشن کاخاتمہ حکومت کابنیادی ایجنڈا ہے، شبیر علی قریشی

  کرپشن کاخاتمہ حکومت کابنیادی ایجنڈا ہے، شبیر علی قریشی

  



چوک سرور شہید، کوٹ ادو (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین قیادت میں وطن عزیز کو (بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

مشکلات کے اس بھنور سے نکالنے کے لئے کوشاں ہیں،سابقہ حکومتوں کی نا اہلی کی وجہ سے ملک آخرینہج پر پہنچ چکا تھا، حکومت ہر سیکٹر میں بہتری لانے کے لئیے نئی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے،کرپشن کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے،تعلیم صحت بنیادی مسائل سمیت عوام کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور انہیں حل کرنے میں وہ اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لا رہے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز چوک سرور شہید میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بننے والے بہار فیڈر اور عزیز فیڈر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید میں ڈینٹل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا،افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء الحسن، میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرور شہید ڈاکٹر ضیاء انجم،میاں رفیق احمد قریشی،میاں وسیم احمد قریشی،رانا اورنگزیب اشرف، ظاہر خان، غنی خان،عبدالواحد خان، میاں جاوید شاہ،پیر ماجد گیلانی منظور شاہ،چوہدری روف الرحمان،ملک مظہر آرائیں،زاہد خان گورمانی،میاں حسن علی قریشی،ذیشان نیازی سمیت واپڈا کے افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداروں سمیت علاقہ کی سماجی وشہری حلقوں کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا فوکس شارٹ ٹرم پلاننگ کی بجائے لانگ ٹرم پلان کی جانب ہے تاکہ عوام کو مستقل بنیادوں پر فائدہ ہو، بدعنوانی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں اور بلا تفریق احتساب بھی جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے، کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی سے محروم رہا، ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق وامتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا،وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو بجلی کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے اور بالآخر ان کی کاوشوں سے ایک سال کے قلیی عرصہ میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے اڈہ بہار اور عزیز فیڈر کا منصوبہ فراہم کیا ہے جو کہ اڈہ بہار سے ریاض آباد تک کام کریں گے، مذکورہ منصوبہ عوام کی ایک دیرینہ ضرورت تھی جس کے حل ہونے سے علاقے کی بہت بڑی آبادی کے گھرانے روشن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو دہلیز پر طبعی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، اب دانتوں کے مریضوں کو چوک سرور شہید سے باہر علاج کیلئے نہیں جانا پڑے گا، عوام سرکاری سطح پر طبی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں،انہوں نے کہا کہ 35سال سے اس علاقے کو محروم رکھا گیا تھا،اس علاقے پر کسی نے توجہ نہیں دی مگر پی ٹی آئی کی حکومت ترقی سے محروم علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقی دے رہی ہے جس کے باعث بتدریج لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،اس موقع پر معززین علاقہ نے وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی کی طرف سے علاقے کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

شبیر علی قریشی

مزید : ملتان صفحہ آخر