نریندرمودی انڈیا کاگورباچوف ثابت ہوگا، خاور علی شاہ

  نریندرمودی انڈیا کاگورباچوف ثابت ہوگا، خاور علی شاہ

  



کبیروالا(تحصیل رپورٹر) متنازعہ شہریت ترمیمی بل انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت کو مکمل ”ہندو ریاست“بنانے کا خواب کسی صورت بھی پورا نہیں ہوگا، واقعات اورحالات سے لگ رہا ہے کہ نریندر مودی انڈیا کا ”گوربا چوف“ ثابت ہوگا،دفاعی حوالوں سے مضبوط پاکستان معاشی طور پر بھی مستحکم ہونے کی جانب سے تیزی سے گامزن ہے،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ اور ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے کبیروالا شہر میں ماہر تعلیم شیخ محمد ارشد کے بھائی،پٹواری شیخ محمد اکمل اور(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

نادرا آفس کبیروالا کے انٹری آپریٹر شیخ محمد وسیم اور شیخ ندیم طاہر کے والد شیخ حاجی محمد اکرم کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی شاندار معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان نہ صرف دیوالیہ ہونے کی پوزیشن سے نکل آیا ہے،بلکہ معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے مسلسل آگے کی جانب جانب گامزن ہے،سیاسی انتشار پھیلاکر حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والوں عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی مدت اقتدار پوری ہونے تک صبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت ورثے میں ملنے بحرانوں اور مسائل سے نمٹنے میں بتدریج کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،آنیوالے دنوں میں عوام کو مسائل سے نجات حاصل ہونے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا ریلیف گراس روٹ لیول تک پہنچے کے قوی امکانات ہیں۔قبل ازیں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کیلئے بلندی درجات اورپسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر چوہدری محمد قاسم ارائیں،حفیظ سعیدی،حاجی محمد ارشد سنگا،خاور عباس،نوازش علی شاہ،شیخ عمیر ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

خاور علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...