حکومت کی پالیسیاں ناقص، غربت کی شرح میں اضافہ ہوا، نوابزادہ افتخار

  حکومت کی پالیسیاں ناقص، غربت کی شرح میں اضافہ ہوا، نوابزادہ افتخار

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پ 6 ارب روپے کی ریلیف کا اعلان کر کے دال 27 روپے کلو چاول 25 روپے کلو اور دوسری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے یہ ریلیف نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ اسکی مثال یوں ہے کہ ایک طرف کمبل کا جھانسہ دے کر نیچے سے دری کھینچ لی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اتنی کنفیوز اور نااہل ہے کہ عوام کو ریلیف بھی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

نہیں دے سکتی۔ آج بجلی مزید ڈیڑھ روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کر کے عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے یہ حکومت کی غریب عوام کے ساتھ دشمنی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس امر کو سختی کے ساتھ مسترد کرتی ہے۔ ایک طرف سے عوام کویہ خوشخبریاں دی جاتی ہیں کہ ملک کی عالمی ایجنسی تعریف کر رہی ہیں تو دوسری طرف عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا ریے ہیں۔ یہ نااہل اور نالائق حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ان کا مقصد صرف عوام سے زبردستی وصولیاں کرنا ہے انہوں نیکہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

نوابزادہ افتخار

مزید : ملتان صفحہ آخر