میپکو کا ملازمین کو پلاٹ‘ مکان‘ کار کی خریداری کیلئے طویل المدت قرض دینے کا فیصلہ
ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو)نے سال 2019-20ء میں ملازمین کو پلاٹ ومکان کی خریداری،مکان کی تعمیر،موٹر سائیکل اور کاروں کی خریداری کے لئے طویل ا لمدتی قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔درخواستیں 20 جنوری 2020ء تک جمع کروائی جا سکیں گی۔میپکو کے ڈپٹی ڈائریکٹر سہیل عباس کی جانب سے پالیسی لیٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔درخواستیں میپکو کے جاری کردہ پرفارما پر دینا ہو ں گی۔مجاز اتھارٹی کی تصدیق (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کردہ درخواست قابل قبول ہو گی۔میپکو ویب سائٹ پر موجود فارم پر بھی درخواست دی جاسکے گی۔کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور ڈومیسائل کی تصدیق شدہ کاپی،درخواست گزار اور ضامن کی جانب سے ضمانت نامہ یا بانڈ فراہم کرنا ہو گا۔