متنازعہ شہریت بل سے انڈیا کے سیکو لرازم کابھانڈا پھوٹ گیا، فخرامام

      متنازعہ شہریت بل سے انڈیا کے سیکو لرازم کابھانڈا پھوٹ گیا، فخرامام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) انڈیا،کشمیر میں ظلم وستم کے ذریعے انسانی تاریخ کا ”سیاہ ترین“باب رقم کررہا ہے،نریندر مودی، مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی آڑ میں ’آبادیاتی تبدیلی“کے شرمناک منصوبے کی تکمیل کرنا چاہتا ہے،متنازعہ شہریت بل سے انڈیا کے ”سیکولر ازم“ کا بھانڈ ابیچ چوراہے پھوٹ چکا ہے،کشمیری 1947ء سے انڈیا سے آزادی حاصل کرنے کی جدوجہد میں اب تک لاکھوں انسانی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں،عالمی برداری کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،ان (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے انجمن صحافیاں و پریس کلب(رجسٹرڈ) کبیروالا کے صدر حفیظ سعیدی سے ٹیلی فون پران کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے ایک طویل عرصہ کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے،مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل میں زیر بحث آنا خوش آئند اور عدل وانصاف کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے بلند ویژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنائے بغیرملکی تعمیر وترقی اور خوشحالی کا خواب کسی صورت بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،انڈیا کے متعصبانہ پالیسیوں نے ثابت کردیا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا قیام پاکستان کا فیصلہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ! کشمیر کا مسئلہ ضرور حل ہوگا،عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارایت دلانے کے حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے مرحومہ مغفورہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور مرحومہ مغغورہ کیلئے بلندی درجات ومغفرت کی دعا کی۔
فخرامام