جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 109بجلی چور پکڑلئے

  جنوبی پنجاب میں میپکو ٹیموں نے 109بجلی چور پکڑلئے

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 109بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ9ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18 لاکھ97 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔2کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔ 24دسمبرکو ملتان میں 19 گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کو27176 یونٹس چوری کرنے پر500072 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 18 گھریلوصارفین کو18292 یونٹس چوری کرنے پر296618روپے جرمانہ، وہاڑی میں 13 گھریلو صارفین کو(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

13612 یونٹس چوری کرنے پر252215روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج، بہاولپور میں 5گھریلوصارفین کو6455یونٹس چوری کرنے پر93312 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین کو8596 یونٹس چوری کرنے پر153229روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 11 گھریلواورکمرشل صارفین کو10411 یونٹس چوری کرنے پر186500 روپے جرمانہ اور ایک ایف آئی آر درج، مظفر گڑھ میں 12گھریلوصارفین کو11772 یونٹس چوری کرنے پر180934روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 5 گھریلو صارفین کو4393یونٹس چوری کرنے پر76880روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلوصارفین کو8975یونٹس چوری کرنے پر 157614 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...