میپکو کے لائن لاسز میں کمی‘کمپنی کو ایک ارب روپے کا فائدہ

میپکو کے لائن لاسز میں کمی‘کمپنی کو ایک ارب روپے کا فائدہ

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) نے رواں مالی سال 2019-20 کے دوران لائن لاسز کی مد میں کمی اعشاریہ6فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو ایک ارب روپے کا فائدہ ہواہے۔ گزشتہ مالی سال 2018-19کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران لائن لاسز 14فیصد تھے جو رواں مالی سال 2019-20کے پہلے پانچ ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران 0.6(اعشاریہ 6)فیصد کم ہوکر 13.4فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر صارفین (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کو استعمال شدہ یونٹس کے حساب سے بلنگ کی جارہی ہے اورنہ صرف ریڈنگ کی تصاویر بذریعہ ایس ایم ایس صارفین کو پہنچائی جارہی ہیں بلکہ بلوں پر بھی ریڈنگ کی تصاویر شائع کی جارہی ہیں۔ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کی سربراہی میں ٹیمیں دن اور رات کے اوقات میں بجلی چوروں کے خلاف منظم آپریشن کررہی ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں۔میپکو ملتان سرکل نے پروگریسو لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ6فیصد کمی کی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان سرکل نے 1.6فیصد، وہاڑی سرکل نے اعشاریہ7فیصد، ساہیوال سرکل نے اعشاریہ6فیصد، رحیم یار خان سرکل نے اعشاریہ5فیصد،مظفرگڑھ سرکل نے اعشاریہ5فیصد،بہاولنگر سرکل نے اعشاریہ ایک فیصداور خانیوال سرکل نے پروگریسو لائن لاسز کی شرح میں اعشاریہ8 فیصد کمی کی ہے۔بہاولپور سرکل کے پروگریسو لائن لاسز رواں مالی سال 2019-20کے پہلے پانچ ماہ میں گزشتہ مالی سال کی سطح 13فیصد کی سطح پر برقرار رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر