انٹی کرپشن ملتان ریجن کی2019میں ساڑھے 11ارب سے زائد کی ریکوری

انٹی کرپشن ملتان ریجن کی2019میں ساڑھے 11ارب سے زائد کی ریکوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار) اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 11 ارب 51 کروڑ تین لاکھ 63 ہزار 8 سو 41 روہے کی ریکوری کی ہے۔ جسکی وجہ سے اس سال اینٹی کرپشن ملتان ریجن ریکوری کے حوالے سے پنجاب بھر نمایاں رہا ہے۔اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے اس سال 9 سو پانچ درخواستوں بعد سماعت یکسو کرتے ہوئے داخل دفتر کیا۔اسی طرح گزشتہ اس موجودہ سال میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

(بقیہ نمبرصفحہ12پر)
تقریبا دو سو 59 انکوائریز کو بھی نمٹایا۔جبکہ سال 2019 میں مجموعی طور 1 سو سات کیسز کو حقائق کی روشنی میں مکمل کردیا گیا۔77 چالانوں کو عدالت میں سینٹ اپ کروایا۔مختلف مقدمات کے 1 سو 79 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔رشوت وصول کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔جہنوں سے دوران تلاشی رشوت کے طور پر کی گئی پانچ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی رقم برآمد کی۔16 سولہ اشتہاری گرفتار ہوئے۔جبکہ جھوٹی درخواست دینے پر چھ ملزمان کے خلاف 182 دفعہ کے تحت قلندرہ بنایا گیا ہے۔
انٹی کرپشن