جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر پروفیسر افطار علی افتخار انتقال کرگئے، نمازجنازہ آج ہوگا

جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر پروفیسر افطار علی افتخار انتقال کرگئے، ...

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر پروفیسر افطار علی افتخار انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ آج27/دسمبر2019ء بروز جمعتہ المبارک 02:30بجے دوپہر گورنمنٹ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

ایمر سن کالج، بوسن روڈ ملتان میں ادا کی جائے گی۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مرکزی سیکر ٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکر ٹری اظہر اقبال حسن، امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر، سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی، صوبائی سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق، عبدالرحمن حیدری نے جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر پروفیسر افطار علی افتخار کے انتقال پر اپنے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تعلیمی و سماجی خدمات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کی مغفرت ودرجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

انتقال

مزید : ملتان صفحہ آخر