آئی ایم ایف کی شرطیں مان کر ملکی خود مختاری کوگروی رکھ دیاگیاہے، نواز ناجی

  آئی ایم ایف کی شرطیں مان کر ملکی خود مختاری کوگروی رکھ دیاگیاہے، نواز ناجی

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمد نوازناجی نے کہاہے کہ حکومت بجلی، گیس اورسیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے عوام پرمنی بجٹ کی صورت میں 150 ارب (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

روپے کااضافی بوجھ لددرہی ہے اورغریبوں پرچاروں طرف سے عرصہ حیات تنگ کرنے پرتلی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ قرضہ لینے کی خاطرآئی ایم ایف کی شرائط مان کرملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیاگیاہے حکمرانوں نے اقتدار کی خاطرمعاشی اورخارجہ پالیسیاں بھی غیروں کے حوالے کردی گئی ہیں نوازناجی نے کہاکہ ملک میں روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے ملک میں خوشحالی کادورایک خواب بن کررہ گیاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی جعفرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے عوام کویکجا ہوناہوگا اورملکی تحفظ کاعہدکرناہوگا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بیشک اپنانام احتساب خان رکھ لیں لیکن عوام کوریلیف فراہم کریں۔

نوازناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر