بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ افراد کو نکالا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

      بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ افراد کو نکالا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

  



اسلام آباد (آئی این پی) چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ20 ہزار افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ مستحق افراد کو شامل کیاگیا ہے۔ سرکاری ملازمین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کوئی حصہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی و(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

چیئر پرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے جمعرات کے روز نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نادار اور ستحق افراد کیلئے قائم کیا گیا تھا اور مستحق افراد تک ان کا حق پہنچانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شفافیت کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ 10سال پہلے ایک سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا تھا لیکن اب ضرورت مندوں کے لئے نادراکے ذریعے طریقہ کار بنایا گیا۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...