زکریا یونیورسٹی:150 طلباو طالبات کو ڈیڑھ کروڑ کے سکالرشپ دینے کیلئے انٹرویو

زکریا یونیورسٹی:150 طلباو طالبات کو ڈیڑھ کروڑ کے سکالرشپ دینے کیلئے انٹرویو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیڈ بیسڈ سکالر شپ کے سلسلے میں اجلاس ہوا. اجلاس میں 150 طلباو طالبات کو ڈیڑھ کروڑ روپے کے سکالرشپ دینے کے لیے انٹرویو ہوئے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہاکہ فلاحی ریاست کا فرض یہی ہے کہ تعلیم و صحت کے معاملات میں احتیاج کو خاطر میں نہ لایاجائے.انہو ں نے کہاکہ اس خطے کے صاحب ثروت افراد، بینک اور دیگر اداروں کو متوجہ کرتے رہیں گے کہ وہ تعلیم (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

کے شعبہ کو رفاحی کاموں میں اولیت دیں.اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر حکومت علی، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمدا مان اللہ، ڈائریکٹر سکالرشپ سیل ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر اسد اریب، انجینئر ممتازاحمد خان، چوہدری زاہد محمود اور انتخاب عالم فنانشل ایڈ آفیسر بھی موجود تھے.