حکومت ملکی معیشت اورمفادات کیلئے خطرہ بن چکی ہے، شمیلہ اسلم

  حکومت ملکی معیشت اورمفادات کیلئے خطرہ بن چکی ہے، شمیلہ اسلم

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)حکمرانوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ ساتھ اُمت مسلمہ کو بھی مایوس کیا ہے، عمران خان نیازی نے ملک میں ہی نہیں اسلامی دنیا کے سامنے بھی یوٹرن کی اپنی روایت برقرار رکھی وقت گواہی دے رہا ہے کہ نیازی حکومت پاکستان کی معیشت اور مفادات کیلئے خطرہ بن چکی ہے،2020 الیکشن کا سال ہے، بہت جلد عوام کو ان نالائق اور نا اہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی،حکمرانوں کی جانب سے جھوٹ پر پردہ ڈالتے ڈالتے ملکی معیشت اور قوم کا دیوالیہ نکالا جارہا ہے غربت(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

اور بیروزگاری ختم کرنا ہے تو قائداعظم کا راستہ اختیار کرنا ہوگاپی ٹی آئی ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں آج بیروزگاری اور مہنگائی کا دوردورہ ہے، عمران خان دنیا کا سب سے بڑا بھکاری وزیراعظم بن چکا ہے،مہاتہر محمد سے وعدہ کرکے پھر یوٹرن لے لیا عمران نے پاکستان اتنا کمزور کیا کہ مودی نے کشمیر پر قبضہ کرلیا، یہ ناکام حکمران پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے،وقت آگیا کہ سلیکشن کی بجائے الیکشن کے ذریعے حکومت لائی جائے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے شمیلہ اسلم نے لیگی خواتین ورکروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ناہل ٹولے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیاہیعمران خان واحد لیڈر ہیں جو جھوٹ پرخوش ہوتے ہیں،نوازشریف دور کے منصوبوں پر آج نااہل اپنی تختیاں لگارہے ہیں،پاکستان میاں نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرترقی کی راہ پرگامزن ہوگا، ہمارے دور کے منصوبوں کو بند کیا جارہا ہے، ملک چلانا یوٹرن لینے والوں کا کام نہیں۔نوازشریف نے قوم کو گیس کی لوڈشیڈنگ اور قطاروں سے نجات دلائی، نیازی حکومت نے قوم کو پھر قطار میں کھڑا کردیا،سولہ ماہ میں نالائق حکومت نے ملک کی معیشت کو40 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا،نالائق حکمرانوں نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی بھیک لینے کے لئے معیشت کے26 ارب ڈالر ڈبو دئیے،سولہ ماہ میں تاریخ کا سب سے بڑا قرض11 ہزار ارب لے لیا، اب تک خودکشی بھی نہیں کی نوازشریف اور ان کی ٹیم پر الحمداللہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

شمیلہ اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر