انٹی کرپشن کی کوٹ چھٹہ میں کارروائی ایک ہزار کنال سے زائدرقبہ واگزار

  انٹی کرپشن کی کوٹ چھٹہ میں کارروائی ایک ہزار کنال سے زائدرقبہ واگزار

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

رفیق نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں آپریشن کرتے ہوئے دو کروڑ چھ لاکھ روپے مالیت کا ایک ہزار ایک کنال سرکاری رقبہ ہل چلا کرواگزار کرا لیا او ررقبہ محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیاگیا. مراسلہ کیمطابق انٹی کرپشن کی ٹیم نے ریونیو آفیسر مہر محمد شمعون، انچارج گرداور حلقہ مقصود احمد، پٹواری ذوالفقار علی جتوئی کے ہمراہ کارروائی کی اور غلام شبیر، محمد سوبھہ، مٹھو، غلام سرور، امیر بخش، ہاشم، امدا د حسین، صفدر حسین، شوکت علی، لیاقت علی، عارف حسین، محمد بہار، عبدالرزاق، ریاض حسین، علی محمد، مزار جمال، ممتاز احمد، عطا حسین، عبدالخالق، فدا حسین وغیرہ سے سرکاری رقبہ واگزارکرایا گیا. ناجائز قابضین پر قانون کے مطابق تاوان بھی عائد کیا جائے گا.

واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...