ڈیرہ:غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

ڈیرہ:غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر، نمائندہ خصوصی).کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ مانکا کینال کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈیرہ غازی خان شہر کی حدود میں مانکا کینال کی دونوں روڈز کو پختہ کرنے اور کناروں پر گرین بیلٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ چوک چورہٹہ سے پل ڈاٹ سے آگے تک مانکا (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کینال کو اس کی اصل گہرائی تک صاف کرکے بھل نکالا جارہا ہے تاکہ پانی کی روانی میں رکاوٹ دور ہوسکے۔مانکا کینال کے دونوں کناروں کی ڈریسنگ کی جارہی ہے۔گرین بیلٹس کے ساتھ چھوٹے پارک قائم کرکے جھولے اور بنچز نصب کی جائیں گی۔مانکا کینال کے کناروں پر ایک ہی اونچائی پر درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جارہی ہے۔درختوں سے آکاش بیل بھی اتاری جارہی ہے تاکہ پودوں اور درختوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔دریں اثنائڈیرہ غازی خان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر بہتر منصوبہ بندی اور ڈیزائن کرکے آباد کیا گیا تاہم افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ 32 سال قبل دیکھے گئے شہر میں بہتری کے بجائے بگاڑ پیدا ہوا۔شہر کے مسائل چھوٹے ہیں۔عوام اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے سے قلیل وقت میں مسائل کم ہونا شروع ہو جائیں گے انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سول سوسائٹی مسائل نشاندہی کے ساتھ ان کا حل بھی تجویز کرکے رہنمائی کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں روزانہ 200 ٹن کوڑا اکٹھا ہوتا ہے جس میں 100 ٹن گوبراور چارہ،100 ٹن عمارتی ملبہ شامل ہے۔لفافہ،شاپر اور پانی چالیس سال تک خشک نہیں ہوتا۔140 ٹن کوڑا روکنے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔ شہری ساتھ دیں تو یقین دلاتے ہیں کہ مسائل حل کرکے ان کے چہروں پر خوشی لائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار کرنے کا ارادہ ہے۔شہری عوام کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ فورٹ منرو کے سٹیل برجز اور کشادہ روڈ کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں کا ہب بنے گا۔
تاجر برادری کے وفد نے کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔جبکہکمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے غیر قانونی واٹر کنکشن کو فوری ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ایک سال کے اکٹھے واجبات کے بجائے چار اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔چیف آفیسر اقبال فرید اور متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ سروے کرکے غیر قانونی واٹر کنکشن کی فہرست مرتب کرنے کے ساتھ نوٹسز جاری کریں۔کمشنر نے کہا کہ واٹر کنکشن ہولڈرز کو چھ جنوری تک نوٹسز جاری کردئیے جائیں اور دس جنوری تک انسپکٹرز سڑٹیفکیٹس جمع کرائیں گے کہ ان کے علاقہ کی حدود میں کوئی غیر قانونی واٹر کنکشن نہیں ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ واٹر کنکشن کو ریگولر کرنے کیلئے متعلقہ فارم ان کے گھروں،دکانوں اور عمارتوں کے مالکان کو مفت فراہم کئے جائیں گے۔متعلقہ عمارت پر خصوصی نشان۔ بھی لگایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ واٹر کنکشن ریگولر کرانیوالوں کے سابقہ واجبات معاف کردئیے گئے ہیں تاہم حکومت کے اس اقدام سے فائدہ نہ اٹھانیوالوں سے واجبات اور جرمانہ وصول کیا جائیگا۔علاوہ ازیں. کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن نسیم صادق نے والدین اور طالبات کی پریشانی اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان کی رابطہ سڑک کو دورویہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کمشنر نے چھٹی کے وقت بغیر پروٹوکول کے اکیلے پیدل چل کر کالج کے پاس گئے اور ایک سائیڈ پر کھڑے ہوکر ٹریفک مسائل،طالبات اور والدین کی پریشانی دیکھی۔کمشنر نے ٹریفک مسائل کا حل بھی موقع پر تلاش کیا۔کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادپر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کالج کی رابطہ سڑک کو کشادہ اور چوڑا کیا جائیگا۔کالج کی حدود میں ہر قسم کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ اور روڈ دورویہ ہونے سے طالبات اور والدین کی مشکلات کم ہوں گی۔کمشنر نے کہا کہ طالبات کی روانگی کیلئے گیٹ نصب کیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ اس اقدام سیطالبات آسانی سے گھر روانہ ہوسکیں گی۔ادھرکمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کا غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیاکمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیتے ہوئے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔کمشنر نے کالونیوں کی منظوری کیلئے زیر التوا تمام کیسز 15 جنوری تک نمٹانے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کالونیوں کے نقشہ میں شامل سڑکوں،چوکوں،پارک،مسجد اور دیگر فلاح عامہ کی جگہیں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔سڑکوں کی جگہ کو مشترکہ کھاتہ ظاہر کرکے غیر قانونی طور پر فروخت نہیں کیا جائیگا۔جعلسازی اور دھوکہ دہی کرکے عوام کا معاشی استحصال کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔ کمشنر نے فیکٹریوں کے نقشے بھی طلب کرلئے۔انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی کو یقینی بنایا جائیگا۔کالونیوں کے ڈویلپرز کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے ڈویلپرز کو واضح پیغام دیا کہ کالونیوں کے نقشہ جات کی مختلف آفسز سے منظوری میں غیر ضروری تاخیر پر کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کریں۔
نسیم صادق