ریلوے ملتان ڈویژن کافروری 2020میں مینا بازار کے انعقاد کااعلان
ملتان(نمائندہ خصوصی) ریلوے ملتان ڈویژن کا بڑا اقدام،شہریوں کی تفریح کے لئے نئے سال کے دوسرے مہینے میں مینا بازار کے انعقاد کا اعلان ملتان کینٹ اسٹیشن پر ایک ماہ سے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)
زائد جاری رہنے والے مینا بازار کے دوران کھانے پینے کپڑوں جیولری اور جوتوں سمیت مختلف اسٹالز جبکہ جھولوں سمیت منی سینما کا بھی اہتمام کیا جائے گا،تیاریوں کے لئے مختلف کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کر لی گئیں اس حوالے سے ترجمان ریلوے ڈویژنل کمرشل آفیسر نبیلہ اسلم نے بتایا کہ ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل کی سربراہی میں مینا بازار کا انعقاد 15 فروری 2020 ء سے 17 مارچ 2020 ء تک کیا جائے گا،اس حوالے سے فیملیز،کالج،سکولز،یونیورسٹیز کی طالبات کے لئے کپڑوں،چوڑیوں،جوتوں،بیوٹیشن،مہندی کے اسٹالز،ہینڈی کرافٹس کے اسٹال،ہاتھ سے بنی ہوئی پوٹری کے اسٹالز،ثقافتی اشیاء کا اسٹال،علاقائی سوغات کے اسٹالز،چائے و مشروبات کے اسٹالز کمرشل فوڈز،فوڈ چینز اور بیکرز مصنوعات اپنے ذاتی برانڈ کے نام کے اسٹالز،باربی کیو،بریانی،گول گپوں سمیت کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے اسٹالز،کالجز،اسکولز،یونیورسٹیز ایجوکیشنل اکیڈمیز کے تعارفی اسٹالز،موبائل اسٹالز،کتابوں کے اسٹالز،3ڈی کارٹون منی سینما،بچوں کے لئے جھولے،فارمیسی/میڈیکل تعارفی اسٹالز،دانتوں کی حفاظت کے بارے معلومات کے اسٹالز،بالوں کی نگہداشت کے اسٹالز،ذیابطیس کے بارے آگاہی کا اسٹال،پھولوں کے نمائشی اسٹالز،پالتو/فینسی پرندوں کے اسٹالز،اسکے علاوہ بہت سی تفریحی،معلوماتی،گھریلو اشیاء کے اسٹالز اور موسم بہار کی آمد پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا،پاکستان ریلویز تمام کاروباری افراد،ہنر مند افراد،قومی و بین الاقوامی کمپنیز،پھلوں اور پھولوں کی نرسریز اور تعلیمی اداروں کو اپنے اسٹالز و ڈسپلے پوائنٹ لگانے کیلئے مینا بازار میں خوش آمدید کرتا ہے مینا بازار میں اسٹال لگانے کے بارے میں معلومات کمرشل برانچ،ڈی ایس آفس،پاکستان ریلوے،ملتان سے دفتری اوقات میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
مینا بازار