سوشل میڈیا پرپستول اور خنجر لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

سوشل میڈیا پرپستول اور خنجر لہرانے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار)سوشل میڈیا پر پستول اور خنجر لہرانے والا ہیرو پولیس نے گرفتار کر کے پستول اور خنجر برآمد کر لیا، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کی صحافی برادری کی نشاندھی پر سوشل میڈیا پر پستول کی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والے نوجوان کو (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

پولیس نے حراست میں لیکر مقدمہ درج کرتے ہوئے پستول اور خنجر بھی برآمد کرا لیا، کچھ روز قبل سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم سے مقامی صحافی برادری نے نشاندھی کی جس پر ڈی پی او مظفرگڑھ ندیم عباس نے ایس ایچ او چوک سرور شہید کو اس پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیئے، تھانہ سرور شہید کے ایس ایچ او چوہدری جاوید اختر، صفدر حسین اے ایس?ئی، محمد اختر اسسٹنٹ پی آر او نے اس ساری کارروائی کا تحرک کیا اور ملزم کو ٹریس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے جعلی ہیرو بننے والے خرم گجر کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...